ماحولیاتی نظام کیا ہے؟

زمینی ماحول اور ہم جاندار

image

سانس لینا ایک قدرتی عمل ہے کیا کبهی چند لمحوں کی خاطر آپ میں سے کسی نے بیٹھ کے دهیان لگایا کہ ماحول اور فضا ہمارے لئے کیا کرتے ہیں؟
یقیناً سب جاندار سانس لیتے ہیں.  ہمارا جسم کام کرتا رہے اس کے لئے ہمیں آکسیجن کی ضرورت ہے. چلئیے کچھ سیکنڈز کے لئے اپنی سانس روک کے رکھیے اور دیکھئے کیا ہوتا ہے. صرف انسان وہ جاندار نہیں ہیں جسے آکسیجن کی ضرورت ہے بلکہ تمام جانوروں کو بهی اس کی ضرورت ہے.  بغیر ہوا، فضا اور ماحول کے ہم تیزی سے مرنا شروع ہو جائیں گے. لیکن صرف یہی کام نہیں ہے جو کہ زمینی ماحول ہمارے لئے سرانجام دیتا ہے

ماحول ہمیں اور زمین پر بسنے والے تمام جانداروں کو سورج کی خطرناک تابکار روشنی سے محفوظ رکهتا ہے.
جو روشنی ہم دیکهتے ہیں سورج اس میں بالائے بنفشی روشنی کی ترسیل بهی کرتا ہے اس میں سے زیادہ تر روشنی اسی فضا کی وجہ سے مضر اثرات سے پاک ہو کر ہم تک پہنچتی ہے.  بالائے بنفشی تابکاری ہماری جلد کے تمام زندہ خلیات کو تباہ کر دے گی اور دوسری خطرناک وجوہات کے علاوہ جلد کے کینسر کا باعث بنے گی. سورج کی روشنی ہمارے لئے اہمیت کی حامل بهی ہے ایک طرف جہاں یہ ہمیں روشنی اور گرمی مہیا کرتا ہے دوسری جانب اس کے شعاعیں مضر اثرات بهی رکهتی ہیں. کرہ ہوائی یا ماحول ہمیں ان مضر اثرات سے محفوظ رکهتا ہے.

image

ہوا کیسے حرکت کرتی ہے.؟
زمین کی گرمی اور سردی وہ اہم وجوہات ہیں جو ہوا کو حرکت دینے کا باعث بنتی ہیں. 
گرم ہوا ہلکی ہونے کی وجہ سے زمین کی اوپری سطح کے جانب اٹهتی ہے جب کے ٹهنڈی ہوا بهاری ہونے کی وجہ سے زمینی سطح کے قریب رہتی ہے.
ہوا بہت سی گیسوں کا مجموعہ ہوتی ہے
اور یہ گیسیں بہت سے مالیکیولز کا مجموعہ ہوتی ہے. 
جب ٹهنڈی ہوا کے مالیکیولز گرم ہوا کے مالیکیولز کو دهکیلتے ہیں تو اس وجہ سے ہوا میں حرکت پیدا ہوتی ہے اور ہوا چلنے لگتی ہے

ماحولیاتی نظام ہمیں گرم رکهتا ہے. یہ سطح زمین کی گرمی روکے رکهتا ہے اور اسے خلا میں پهیلنے سے روک دیتا ہے. اس ہم گرین ہاؤس اثر کہتے ہیں.  گرین ہاؤس میں لوگ سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے پودے اگاتے ہیں. جس میں ایک حفاظتی شیشے یا پلاسٹک کے نیچے پودے اگائے جاتے ہیں جس میں سے روشنی گزر کے پودوں تک پہنچتے ہیں.
اس طریقہ کار میں لوگ سردیوں میں بهی پودے اگانے کے قابل ہوتے ہیں کیونکہ گرین ہاؤس کا اندرونی ماحول گرم رہتا ہے. بلکل اسی طریقہ کار سے زمینی ماحول اور فضا ہماری حفاظت کرتے ہیں. گرین ہاؤس اثر جو ہماری زمین کی گرمی کو برقرار رکهتا ہے اس کے بغیر زمین ایک انتہائی یخ بستہ، ٹهنڈا سیارہ بن جائے گی.
رات اور دن کے درجہ حرارت میں کمی کا باعث یہی گرین ہاؤس اثر ہی ہوتا ہے.

image

چاند کے جن مقامات پر فضا نہیں ہے دن کے وقت وہاں شدید گرمی اور رات کے وقت شدید سردی ہوتی ہے.
اس فضائی غلاف کے بغیر یا ہم منجمد ہو کے یا پهر بهون کے رہ جائیں گے

درجہ حرارت کے مختلف وقفوں کے سبب، ماحول یا فضا ہمیں موسم عطا کرتا ہے. آندهی، بارش اور برف باری کا انحصار فضا یا ماحول پر ہوتا ہے. ماحولیاتی نظام ہمارے لئے ایک گرم دن میں ٹهنڈی ہوا چلاتا ہے، درختوں اور پودوں پر پهول اگانے کے لئے بارش دیتا ہے 
پودے اور درخت پانی کے بغیر نہیں اگ سکتے اور جانور اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے.  بارش ہمیں یہ پانی مہیا کرتی ہے اور ماحولیاتی نظام ہمیں یہ بارش مہیا کرتا ہے. ہوا بهاپ کی صورت میں سمندروں سے پانی اٹها لاتی ہے، اسے بادلوں کی شکل میں زمین پر اڑائے پهرتی ہے اور وہاں پانی مہیا کرتی ہے جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے. پانی ہمارے ندی نالوں میں بہہ آتا ہے اور ری سائیکلنگ کا عمل پورا کرتے ہوئے واپس سمندروں میں پہنچ جاتا ہے. اس ماحول و فضا کے بغیر پانی کبهی بهی زمینی سطح پر نہ پہنچ پاتا.

image

اس پیچیدہ موسمی نظام، جس میں ہوائی جهکڑ اور طوفانی بارشیں شامل ہیں ان سے ہوا کے ذریعے گرمی پوری زمین کے گرد چکر لگاتی ہوئی پہنچتی ہے جو کہ اس ماحول کی ری سائیکلنگ کا حصہ ہیں.
موسم ہمارے ماحول کے ترتیبی اقدام ہیں.  

ایک اور اہم چیز جو ماحول و فضا سرانجام دیتا ہے وہ ہے خلا سے زمین پر گرتے شہاب ثاقب سے ہماری حفاظت کرنا.
ہر روز شہاب ثاقب زمینی فضا میں داخل ہوتے ہیں.  شہاب ثاقب در حقیقت بڑے بڑے پتهر ہوتے ہیں جو خلا میں تیرتے رہتے ہیں. 
جب یہ زمینی فضا میں داخل ہوتے ہیں تو ان میں سے بہت سارے فضا میں ہوا کی رگڑ سے ہی جل کے بکهر جاتے ہیں. ان میں سے جو مکمل طور پر نہیں جلتے وہ زمین پر گرنے تک بہت چهوٹے رہ جاتے ہیں.  فضا ہمیں اس خلائی ملبے سے محفوظ رکهتی ہے جو کہ ہمیں، ہمارے گھروں اور زمین کو بهی نقصان پہنچا سکتے ہیں. 
خلائی شٹل کے لئے فضا کی یہ ہوائی رگڑ جو ہمیں گرتے شہابیوں سے محفوظ رکهتے ہے خطرناک ہے اور اس کے لئے خلائی جہاز کے گرد ایک حفاظتی ڈهال لگائی جاتی ہے تا کہ جب خلائی شٹل زمین کی طرف واپس لوٹے تو رگڑ کی گرمی سے جلنے سے محفوظ رہے. رگڑ سے پیدا ہونے والی آگ خلا نوردوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے لیکن یہی فضا ہمیں خلا سے آنے والی چیزوں سے محفوظ رکهتی ہے.  

image

پودوں کے لئے بهی ماحول بہت اہمیت رکهتا ہے کیونکہ اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی قلیل مقدار موجود ہوتی ہے. درخت، پودے وغیرہ ایک سنشلیشن نامی عمل کو جذب کرنے کے لئے سورج کی روشنی کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ استعمال میں لاتے ہیں. اس عمل میں پودے زمین میں سورج کی روشنی کو کاربن ڈائی آکسائیڈ اور غذائی اجزاء کو توانائی میں تبدیل کر دیتے ہیں جس سے پودوں کو اگنے بڑهنے اور ہمیں سانس لینے کے لیے آکسیجن حاصل ہوتی ہے. 
کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بغیر پودے زندہ نہیں رہ سکتے ہیں. ماحول دوسرے طریقوں سے بهی پودوں کو اگنے میں مدد فراہم کرتا ہے. بہت سے پودے ہوا پر انحصار کرتے ہیں کہ وہ ان کے پولن دانے ایک پودے سے دوسرے پودے تک اڑا کے لے جائے جس سے نئے بیج بننے اور بیج سے نئے پودے اگنے کا عمل جاری رہے.
اور بہت سے پودوں کو ان کے بیج لے جانے انہیں اردگرد پهیلانے کے لئے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کا نئے علاقوں تک پھیلاؤ ممکن ہو سکے.  پهول پودے اور وہ درخت جو ہمیں کهانا مہیا کرتے ہیں ان کی زندگی کا انحصار ماحول پر ہوتا ہے. 

بہت سے پودے پولن دانے اور بیج اٹها لے جانے کے لئے حشرات اور پرندوں پر انحصار کرتے ہیں تا کہ ان کا دوبارہ اگنا ممکن ہو سکے.  یہ ماحول ایک اور فائدے کی طرف رہنمائی کرتا ہے. یہ ماحول اڑنا ممکن بناتا ہے.  پودے اور حشرات ہوا کے بغیر اڑنے کے قابل نہیں رہتے. ہوا کے بغیر انسان بهی جہاز اڑانے کے قابل نہیں رہے گا. ہوا کی نقل و حرکت پرندے یا جہاز کے پروں کو اوپر اٹهانے کے لئے ایک اضافی لفٹ تخلیق کرتی ہے. ہوا کی اس اضافی لفٹ کے بغیر ایک جہاز کیا پرندہ اور مکهی بهی زمین سے اوپر نہیں اٹھ سکے گی. 

ایک اور کام جو ماحول ہمارے لئے سرانجام دیتا ہے یہ ہمیں بولنے کی اجازت دیتا ہے. اگر آپ اپنے دوست سے بات کر رہے ہیں اور آپ دونوں کے درمیان ہوا نہیں ہے آپ کا دوست کبهی بهی آپ کی آواز نہیں سن سکے گا. آواز کی لہروں کا انحصار ہوا پر کہ وہ ان لہروں کو اٹها کر دوسرے تک لے جائے. جب آپ بولتے ہیں، آپ کے گلے کی تهرتهراہٹ،  ہوا کو تهرتهراتی ہیں، اس تهرتهراہٹ کو ہم آواز کہتے ہیں.

image

آواز کا تعلق آپ کے منہ کی بناوٹ سے سفر کرتی ہوئی دوسرے آدمی کے کان تک پہنچتی ہے. دوسرا آدمی وہ تهرتهراہٹ سنتا ہے جو آپ نے کہی ہوتی ہے. ہوا کے بغیر دوسرا آدمی آپ کے ہونٹ ہلتے ہوئے تو دیکهے گا لیکن اسے آپ کے منہ سے آتی آواز سنائی نہیں دے گی
آپ کی آواز دوسرے آدمی تک ہوا کے ذریعے 1100 فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پہنچتی ہے. جس کا مطلب ہے کہ آپ اگر دور موجود ہوں گے تو آواز پہنچنے میں دیر لگائے گی، لیکن آواز کو اس درمیانی فاصلے میں اٹها لے جانے کے لئے ہوا یا کوئی اور چیز نہیں ہو گی تو آواز نہیں پہنچے گی.

ہم خلائی سفر کی فلمیں دیکهتے ہیں جس میں خلائی جہاز دهماکہ کرتا ہے اور دهماکے کی آواز ہمیں سنائی دیتی ہے. حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا ہے.  کیونکہ خلا میں ہوا نہیں ہوتی جو اس دهماکے کی آواز کی لہروں کو اٹها لے جائے. آپ دهماکہ دیکهنے کے قابل ہوں گے لیکن سنائی کچھ بھی نہیں دے گا.
ہمیں بات کرنے پرندوں کی آوازیں سننے اور اپنے اردگرد موسیقی سننے کے لئے ماحولیاتی نظام کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم یہ سب کر سکیں. ماحولیاتی نظام موجود ہے تو ہم جاندار موجود ہیں، ہماری بقاء کا تمام تر انحصار اس ماحول پر ہے. اس ماحولیاتی نظام کے فضائی غلاف سے آگے اربوں نوری سال تک بسیط خلا ہے اور اس میں کئی کهرب ستاروں کے گرد ہمارے سیاروں جیسے کئی سیاروں میں مستقبل کے انسان اپنی بقاء کے لئے نئے گهر ےتلاش کریں گے.
انسان کی بقاء تب تک ہے جب تک زمین جیسا ماحولیاتی نظام رکهنے والے سیاروں پر اپنے گهر بساتا رہا اور پهلتا پهولتا رہا.!!

یہ تحریر اردو سائنس بلاگ کے لئے سائنس ٹیریفک کی ویب سائٹ سے ترجمہ کی گئی ہے

Leave a comment