سائنس کے روشن مستقبل میں آپ کا کردار

سائنس کیلئے تیار ہوجائیں

image

سائنس ہر جگہ ہے
آپ کا بچہ ایک سائنس دان ہے
اپنے بچے کو سواالت پوچھنے کی ترغیب دیں
اپنے بچے سے اس بارے میں بات کریں کہ چیزیں کیسی نظر آتی، محسوس ہوتی، ہیں، ان کی بو، آواز اور ذائقہ کیسا ہے۔

گھر پر سائنس میں دلچسپی پیدا کریں
اپنے بچے کے ساتھ پکائیں اور سینکیں۔ پکانا کیمیا ہے!
ایک گھریلو پودا لیں اور اپنے بچے کو اس کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ بتائیں۔

image

اپنے بچے کو مقناطیس اور فلیش لائٹس سے کھیلنے دیں۔
باتھ ٹب میں جو چیز ڈوبتی اور تیرتی ہے اس بارے میں بات کریں۔

image

چلتے پھرتے سائنس کے بارے میں دلچسپی پیدا کریں، انہیں حیران ہونا سکهائیں.
موسموں کے دوران باہر کی چیزیں جس طرح تبدیل ہوتی ہیں اس بارے میں بات کریں۔

image

جب آپ چہل قدمی کیلئے جاتے ہیں اس وقت آپ جو کچھ دیکھتے اور سنتے ہیں اس بارے میں بات کریں۔
پارک، چڑیا گھر، سائنس میوزیم، یا نباتاتی باغیچے میں سائنس کے بارے میں سیکھیں۔
گهر لائبریری میں سائنسی موضوعات میں اضافہ کریں
اپنے بچے کے سوالوں کے جوابات کتابوں میں یا کمپیوٹر پر تلاش کریں۔

image

حیوانات، موسم، اور بیرونی فضا کے بارےمیں کتابیں ڈھونڈیں۔
اپنے لائبریرین سے مدد طلب کریں یا انٹرنیٹ پر موجود معلومات تک رسائی ممکن بنائیں۔

image

گهر کی کهڑکی میں ایک ننها باغیچہ اگائیں
کسی بھی قسم کی خشک پھلی رات بھر پانی میں بھگوئیں۔
پانی میں بھگوئی ہوئی پھلیوں کو ایک صاف، چھوٹے، پلاسٹک کے تھیلے میں ایک گیلے کاغذی تولیے کے ساتھ
رکھیں۔
اس تھیلے کو دھوپ والی کھڑکی پر باندھ دیں اور یقینی بنائیں کہ کاغذی تولیہ گیلا رہے۔
آپ کے پاس جلد ہی اپنی کھڑکی سے اگتا ہوا پھلی کا ایک پودا ہوگا۔

image

آپ اپنے بچے کے اولین استاد ہیں۔ آپ اسکول کیلئے تیار ہونے میں اپنے بچے کی مدد کرسکتے ہیں۔
پہلے پانچ سال  ویب سائٹ پر ویڈیوز، کھیل کود سے متعلق نکات، گانے اور ہم قافیہ جملے وغیرہ تلاش کر کے بچوں کی بهرپور طریقے سے رہنمائی کیجئیے.

image

انہیں حیران ہونے اور فطرتی عوامل سے روشناس کروائیں. ان کو قدرتی مظاہر کے بارے میں معلومات دیجئے.  دنیا، نظام شمسی اور کائنات کے دیگر رازوں سے ایک حیرت کدے میں لا کهڑا کیجئے.

image

آپ کے بچے دنیا کا مستقبل ہیں. انہیں تجسس سکهائیں. ان کو تیار کیجیے اس آنے والے وقت کے لئے کیونکہ جو کام آج آپ نہیں کریں گے وہ آنے والے وقتوں میں آپ کی نسل میں سے کسی اور کو کرنا ہی پڑے گا.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s