جانداروں میں شعور

شعور

image

بے شک یہ بہت تحقیق طلب موضوع ہے کہ کس طرح جانداروں میں شعور نے ارتقاء پائی اور وہ شعوری طور پر پچیدہ ہوتے گئے۔
اس معمے کو سمجھنا کہ شعور آخر کہاں سے شروع ہوا؟ کیوں شروع ہوا؟ اور آخر جانداروں کو اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟
کیونکہ انسان ایک حیوان سے ارتقاء پانے والا حکمت، دانائی، فہم، عقل، ذاتیت، فہم الذاتی، ملموسیہ، آگاہی ، خودی رکھنے والا جاندار ہے اور یہ تمام خوبیاں اسے شعور سے ہی حاصل ہوئی اس لیے ہمیں حیوانوں میں ا س کی ارتقاء دیکھنی ہو گی۔
اور کیونکہ تمام جاندار اس کائنات کا حصہ ہیں اور اسی میں پیدا ہوتے اور مرتے ہیں اس لیے شعور کی موجودگی صرف جانداروں میں نہیں بلکہ کائنات کے ذرہ ذرہ میں ۔
اس کے بعد تو ممکنہ طور پر ہمیں کوانٹم انرجی کو بھی سمجھنا ہو گا یعنی کوانٹم لیول پر شعور اور انرجی کا کیا تعلق ہے؟
اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ نیوران کا ایک گروہ مل کر جب کوئی عصبی کام سر انجام دیتا ہے تو ہم اس نیورانز کے گچھا کو دماغ کا نام دیتے ہیں۔ اور جس کو حکمت کہا جاتا ہے وہ اسی دماغ کی مرہون منت ہے۔
شعور کیا ہے؟
اس سے پہلے کہ ہم شعور پر مزید روشنی ڈالیں اس کی مختلف مروجہ تعریفوں کو سمجھنا ہو گا۔
1. اپنے وجود سے اور ماحو ل سے باخبر ہونے کو شعور کہا جاتا ہے۔
2. حالت بیداری جس میں اپنے ماحول میں رونماء ہونے والے عوامل کو محسوس کیا جائے۔
3. خودی یعنی” میں” کی وہ حالت جس میں اپنی ذات ہی یہ سوال کرے کہ “میں” کون ہوں۔
4. ایسی حالت جس میں احساسات، جذبات، خواہش اور سوچ بیچار شامل ہو شعور ہے۔
5. شعور اصل میں عقل (mind) کی ایک ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے کہ جسمیں ذاتیت (subjectivity) ، فہم الذاتی (self-awareness) ، ملموسیہ (sentience) ، دانائی (sapience) اور آگاہی (perception) کی خصوصیات پائی جاتی ہوں اور ذاتی (onself) و ماحولی حالتوں میں ایک ربط موجود ہو۔
6. خواص خمسہ اور عصبی نظام کا تعلق جس میں وہ مل کر ماحول سے ربط پیدا کرے۔

مختلف مفکروں کی نظر میں

دنیل دنٹ(Daniel Dennett)

اپنی زبان سیکھنے کے لیے ہم اپنے دماغ کو تیار کرتے ہیں اور اس میں نئی بہتر تبدیلی لاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں تمام باتوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے، یاد کیا جاتا ہے اور دوہرایا جاتا ہے۔ اور اپنے عوامل کو دوبارہ ترتیب دیا جاتا ہے۔اپنے دماغ کو موڑ کر ایک خاص گونج پر مرکوز کرتے ہیں اور اس کا نمونہ بنا لیتے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں پرانے افکار جو فنا ہو چکے ہوتے ہیں رک جاتے ہیں۔ وہ جو زیادہ دیر تک قائم رہتے ہیں اور اپنا اثر چھوڑتے ہیں اسی کو ہم شعوری سوچ کہتے ہیں۔

ڈیوڈ رے گریفن (D.R.Griffin)

جاندار کے ذہن میں موجود ماحول کی تصویر اور ماحول کے ساتھ اپنے رویے کو متعین اور ترتیب دینے کو شعور کہا جاتا ہے۔

(David Malet Armstrong) ڈیوڈ ایم آرمسٹرنگ

اس اسٹریلو ی فلاسفر نے بہت خوبصورت انداز سے شعور کی تعریف کی ہے۔

شعور ذہنی کیک کے اوپر موجود کریم کی ماند ہے۔ ایک خاص اور نازک ذہنی بڑھوتری جو کیک کو شکل تو دے رہی ہے لیکن خود کیک نہیں”

(John Searle) جان سرل

حساس اور بیداری کی ایسی حالت جو اس وقت شروع ہوتی ہے جب ہم نیند سے جاگتے ہیں اور اس وقت تک چلتی ہے جب تک دوبارہ ہم سوتے، کوما میں جاتی یاں مرتے ہیں۔
لیکن اس تعریف کے برعکس میں شعور کو جاگنے اور مرنے سے ماوراء سمجھتا ہوں۔

یہ تحریر اناالحق کی فیس بک ٹائم لائن سے لی گئی ہے

Advertisements

2 thoughts on “جانداروں میں شعور

  1. i think all animals have subconsciousness and it is because of subconsciousness they do eat,they do drink,they do sex,they do every thing for themself.they dont have consciousness,only human beings possess both consciousness and subconsciousness.our subconsciousness part are always in position of activness,it dont need to sleep or shutdown.but our consciousness part need to be shutdown and that is why we sleep.we are here in this physical form on earth for completing our consciousness and we do so by facing different experiences.Every experience we face have an impact on our consciousness.and after death this consciousness will be saved
    i dont think that is the only school of thought we have.but there are some other theories which can change my above statement. these theories are ,
    space time illusion,
    computer generated universe
    this univese is developed by advanced civilization from outside of this universe
    multiunivese (most famous and near to be truth)
    i like to study specially robert lanza and einstein for 1,and 4the theory

    Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s